کراچی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے سابق کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل 10 کے لیے ریلیز کر دیا ہے۔گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کے لیے تمام 6 فرنچائزز نے ایونٹ کے لیے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا۔ ان کھلاڑیوں میں ابرار احمد، محمد عامر (مینٹور)، رائلے روسو (تینوں ڈائمنڈ)، اکیل حسین، سعود شکیل (برانڈ ایمبیسڈر)، محمد وسیم جونیئر (تینوں گولڈ)، خواجہ محمد نافع اور عثمان طارق (دونوں سلور) شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلے روسو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیے تھے، اور فرنچائز نے سرفراز کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے انہیں خاموشی سے قیادت سے ہٹادیا تھا۔
گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو دھوکا دیدیا، 9 سال بعد ڈرافٹ میں شامل
6