لاہور( ہیلتھ ڈیسک)پنجاب میں 246 بنیادی مراکز صحت عرصہ دراز سے ڈاکٹروں کی کمی کا شکار ہیں اور ان مراکز میں ڈاکٹروں کے بغیر کام کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، ڈیلی ویجز پر بھی ڈاکٹروں کی مکمل موجودگی نہ ہو سکی ہے۔ فیصل آباد میں 22، سرگودھا میں 15، جہلم میں 13، گجرات میں 12 اور بہاولنگر میں 11 بنیادی مراکز خالی ہیں۔اسی طرح سیالکوٹ اور میانوالی میں 10، 10 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اٹک میں 9، 9 مراکز صحت خالی ہیں۔پاکپتن، خوشاب، جھنگ اور بہاولپور میں بھی صورتحال ٹھیک نہیں ہے جہاں 8، 8 سنٹرز پر ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں۔ شیخوپورہ، ملتان، لودھراں، گوجرانوالہ اور چکوال میں 4، 4 سیٹیں خالی پڑی ہیں، جبکہ راجن پور، قصور اور ڈی جی خان میں 3، 3 سیٹیں خالی ہیں۔
پنجاب میں 246 بنیادی مراکز صحت ڈاکٹروں سے محروم
5