5
کوئٹہ( ہیلتھ ڈیسک) ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری ہے اور گزشتہ 4 دنوں میں 92 فیصد ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ای او سی حکام کے مطابق، 2024 میں بلوچستان میں پولیو کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔انسداد پولیو مہم بلوچستان کے 36 اضلاع میں 5 جنوری تک جاری رہے گی۔