لاہور( ہیلتھ ڈیسک)بیورو آف شماریات پنجاب نے فیملی پلاننگ 2024 کی سروے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پنجاب میں مانع حمل ادویات کے استعمال میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں مانع حمل ادویات کا استعمال 34.4 فیصد سے بڑھ کر 40.1 فیصد ہو گیا ہے۔سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں اوسط شرحِ پیدائش 3.7 سے کم ہو کر 3.5 ہو گئی ہے، جب کہ 15 تا 49 سال عمر کی خواتین میں بچوں کی پیدائش کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 33 فیصد ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، جو کہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
پنجاب میں مانع حمل ادویات کا استعمال بڑھ گیا
5