نیو یاک ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسپیس ایکس کا مقصد چاند کی بجائے سیدھے مریخ تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زمین کے زیریں مدار میں پے لوڈ کے ساتھ زیادہ تعداد میں راکٹ لانچ کرنے کی اہمیت ہے، تاکہ ان راکٹوں کو بتدریج مریخ کی طرف بھیجا جا سکے۔ایلون مسک کا کہنا تھا کہ “ہم سیدھے مریخ پر جائیں گے، چاند ہمارا دھیان بھٹکا رہا ہے”۔ اس سے قبل ایک پوسٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسپیس ایکس کے اسٹار شپ کو مریخ تک پہنچنے کے لیے زیادہ مقدار میں سیال آکسیجن کی ضرورت ہوگی، جس پر ایلون مسک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یہ بیان اسپیس ایکس کی طویل المدتی منصوبہ بندی کو ظاہر کرتا ہے، جس میں چاند کے بجائے مریخ پر توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔
ایلون مسک چاند کی بجائے براہ راست مریخ پر جانے کے خواہشمند
5