کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ نے اپنے نئے فیچر “امیج ریورس سرچ” کی آزمائش کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین اب تصاویر کو سرچ کر سکیں گے، جیسے گوگل ریورس امیج سرچ کرتا ہے۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، اس فیچر کی آزمائش محدود صارفین کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین موصول ہونے والی تصویر کی تحقیق کر سکیں گے اور اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکیں گے۔یہ فیچر واٹس ایپ کے چیٹ باکس میں موجود تصویر پر کلک کرنے سے فعال ہوگا، اور اس کے بعد صارفین ویب ورژن پر تصویر کو سرچ کر سکیں گے۔ ویب ورژن پر صارفین کو اسی تصویر سے ملتی جلتی دیگر تصاویر اور پوسٹس دکھائی دیں گی۔فیچر کو مزید بہتر بنانے کے بعد، اس کی آزمائش کا دائرہ بڑھایا جائے گا اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ فیچر رواں برس کی پہلی سہ ماہی تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔یہ فیچر واٹس ایپ کے دستاویزات اور تصاویر کو سکین کرنے کے فیچر کے ساتھ مل کر صارفین کو مزید سہولت فراہم کرے گا۔
واٹس ایپ پر ’امیج ریورس سرچ‘ کے فیچر کی آزمائش کا آغاز
5