4
کوئٹہ ( اباسین خبر)حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کے لیے سہ ماہی قسط میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ جنوری 2025 سے بینظیر کفالت پروگرام کے تحت سہ ماہی قسط کی رقم 10,500 روپے سے بڑھا کر 13,500 روپے کر دی گئی ہے۔ یہ اضافہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں کیا گیا ہے تاکہ مستحق خواتین کو بہتر مالی مدد فراہم کی جا سکے۔