3
راولپنڈی( اباسین خبر)جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی 6 جنوری کو ہونیوالی سماعت ملتوی کردی گئی۔سماعت جج امجد علی شاہ کی رخصت کی وجہ سے ملتوی ہوئی ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت اب 8 جنوری کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔عدالتی عملے کی جانب سے وکلا صفائی کو سماعت ملتوی ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کے ایک اور ملزم سابق رکن قومی اسمبلی بلال احمد پر فرد جرم عائد کی تھی۔ بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔اب تک اس کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 114 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔