4
اسلام آباد( اباسین خبر)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں مزید 40 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ملزمان کی ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کیں اور ان کی رہائی کا حکم دیا۔دوران سماعت پی ٹی آئی کارکنان کے وکلا سردار مصروف، انصر کیانی، آمنہ علی، مرزا عاصم بیگ اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں، جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئی تھیں۔