4
بوسٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی امریکا میں کامیاب سرجری ہوئی ہے۔صادق سنجرانی جو کہ اس وقت امریکا کے شہر بوسٹن میں زیر علاج ہیں، ان کی ٹانگ کی بڑی رگ میں بلڈ کلاٹ کی سرجری پاکستانی ڈاکٹرز نے کی۔ اس سرجری کی تشخیص 2018 میں کی گئی تھی، اور اس دوران انہیں ٹانگ میں شدید تکلیف کا سامنا تھا۔