لاہور( اباسین خبر)احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 7 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔احتساب عدالت نے چودھری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ سات جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے پرویز الہی کو طلب کیا جائے گا۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم عدالت یہ سمجھتی ہے کہ تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی چاہیے۔ اس موقع پر عدالت نے کہا کہ مزید کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی، اور اس سے پچھلی تاریخ پر محمد خان بھٹی کی میڈیکل بنیادوں پر حاضری معافی دی گئی تھی، جبکہ پرویز الہی کی طبی بنیادوں پر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کو بھی منظور کر لیا گیا ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالت محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کرے گی۔
مبینہ کرپشن کیس: پرویز الہٰی فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کو طلب
3