اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، وزرائے اعلی، چیف سیکرٹریز، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہان شریک ہوئے۔کمیٹی نے بیرون ملک سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ فیک نیوز اور ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے سیاسی استحکام اور مثبت قومی بیانیے کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا اور نیکٹا کو دوبارہ فعال کرنے کی تجویز دی۔ کمیٹی نے دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی اور گمراہ کن معلومات کے پھیلا سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا۔شرکا نے غیر ملکی خصوصا چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، سکیورٹی فورسز، اور دیگر اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی بات کی گئی۔وزیراعظم نے 26 نومبر کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مظاہرین پر گولی نہ چلانے کی وضاحت کی، جب کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے واقعے میں شہید ہونے والے کارکنوں کا ذکر کیا۔
ایپکس کمیٹی اجلاس؛ بیرون ملک سوشل میڈیا پروپیگنڈا عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق
8