کراچی( اباسین خبر)کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے شخص کو پولیس موبائل میں اغوا کر کے 9 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔منگھوپیر میں پولیس موبائل میں سوار پانچ مبینہ پولیس اہلکاروں نے کرپٹو کرنسی کے تاجر ارسلان کو اغوا کیا اور اس کے موبائل فون سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز اپنے اکاونٹس میں منتقل کر لیے۔ پاکستانی روپے میں یہ رقم تقریبا 9 کروڑ روپے بنتی ہے۔ اغوا کاروں نے اس کے موبائل کو ری سیٹ کر کے واپس کیا اور جیب سے 8 ہزار روپے بھی چھین لیے۔ارسلان کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے اسلحے کے زور پر اسے صدر پاسپورٹ آفس لے جا کر رقم منتقل کی اور پھر مزار قائد کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔متاثرہ شخص کی مدعیت میں منگھوپیر پولیس نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تحقیقات اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
کراچی؛ پولیس موبائل میں شہری کو اغوا کرکے 9 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے
7