4
راولپنڈی( اباسین خبر)راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کا قیدی نذیر دوران اسیری جاں بحق ہوگیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق نذیر نام کا قیدی جیل میں بیماری کا شکار ہوا، جس کی حالت بگڑنے پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ تاہم، قیدی دوران علاج دم توڑ گیا۔قیدی کی موت رات گئے ہوئی، مگر ابھی تک پوسٹمارٹم نہیں ہو سکا ہے۔ قیدی کے لواحقین میت کے حصول کے لیے پریشان ہیں۔