پشاور( اباسین خبر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے بس میں نہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور تحریکِ انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو ملکی مفاد پر بات کرنی چاہیے۔امیر مقام نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بحث نہیں ہو سکتی، اور اس حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف عدالت کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی بے گناہی عدالت میں ثابت کرنا ہوگی اور ان کی ڈکشنری میں ملک کے مفاد کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مفاد صرف اپنی ذات تک محدود ہے، اور سوال اٹھایا کہ کیا 9 مئی کے واقعات اور اسلام آباد پر حملہ ملکی مفاد میں کیے گئے تھے؟امیر مقام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر پرویز خٹک کابینہ میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے بس میں نہیں: امیر مقام
6