کراچی ( کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کئی ہفتوں بعد 76 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر گیا ہے۔ دورانِ ٹریڈنگ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 73 ڈالرز 31 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی۔پاکستان میں نئے سال کی آمد پر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی: خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ
6