6
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دیا، تاہم بعد میں یہ منفی میں تبدیل ہو گیا۔ اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1 ہزار 259 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 860 پر آ گیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 823 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا، لیکن اس کے بعد مندی کا رجحان غالب آیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 119 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔