پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول گزشتہ 8 ماہ سے شہریوں کے لیے مشکل بن چکا ہے۔ لائسنس بنوانے کے لیے شہری دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں، کیونکہ لائسنس کے لیے درکار کارڈز کی کمی کے باعث یہ عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، محکمہ ٹرانسپورٹ کی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے 80 ہزار لائسنسز کا اجرا زیر التوا ہے۔ لائسنس کے کارڈز کی کمی کے سبب ان کی چھپائی پر کئی مہینوں کا وقت لگ رہا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ مسعود یونس کا کہنا ہے کہ کارڈز اب موصول ہو چکے ہیں اور بہت جلد لائسنس کا اجرا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض انتظامی مسائل کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے، مگر آئندہ چند روز میں لائسنسز جاری ہونے لگیں گے۔
پشاور: ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اذیت بن گیا، سائلین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور
7
پچھلی پوسٹ