کیپ ٹائون( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹان میں ہونے والے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کو پچ کی نوعیت نے کنفیوژ کردیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ دونوں ٹیموں کی بیٹنگ کے بعد ہی پچ کی اصل نوعیت کا پتہ چلے گا اور اس کے بعد حتمی اسکواڈ کا فیصلہ میچ کے کنڈیشنز کے مطابق کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ میں کامیابی کے لیے دیگر بالرز کا کردار بھی اہم ہوگا۔شان مسعود نے آل رانڈر عامر جمال کو ٹیم کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر جمال فاسٹ بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لیے ماہر اسپنر کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقا کی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے اور اس نے مسلسل 6 میچز جیتے ہیں، تاہم پاکستان نے حالیہ دنوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور وہ اس میچ میں بھی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
کِس کو کھلائیں؛ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کنفیوژ
5