کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تحقیق کے مطابق فضا میں موجود پلاسٹک کے ننھے ذرات مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ دنیا میں کینسر کی مخصوص اقسام بہت تیزی سے کیوں پھیل رہی ہیں۔ تحقیق کے مطابق فضا میں موجود پلاسٹک کے چھوٹے ذرات متعدد امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔تحقیق کے تجزیے کے مطابق پلاسٹک کے ذرات پر ہونے والی 3 ہزار تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ذرات صحت پر سنگین اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ان اثرات میں مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ، آنتوں کے کینسر کا سامنا اور پھیپھڑوں کے افعال پر منفی اثرات شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پلاسٹک ذرات کا طویل عرصے تک جسم میں موجود رہنا صحت کے لیے شدید خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔
فضا میں موجود پلاسٹک کے ذرات سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق
4