اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان نے 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کا ہدف مقرر کر لیا، جس کے لیے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، جس میں ای وی یونٹس اور چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام کی کوششیں شامل ہیں۔ یہ اقدامات نئی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔چینی کمپنیاں جیسے چنگان، ایم جی اور آئما پاکستان میں ای وی لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، جن کے لیے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 25 کروڑ ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اسی طرح، نشاط گروپ نے جنوبی کوریا کی ہونڈائی کے ساتھ ای وی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔وزیر توانائی اویس لغاری نے الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلز اور رکشوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا عندیہ دیا ہے تاکہ اس نئے شعبے میں مزید ترقی حاصل کی جا سکے۔
2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کا ہدف مقرر
11