لاہور ( اباسین خبر)لاہور چڑیا گھر کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ چڑیا گھر میں داخلے کی فیس صرف 100 روپے ہے، اس کے برعکس میڈیا پر رپورٹ کی گئی 300 روپے کی فیس غلط تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومت نے انٹری فیس 100 روپے مقرر کی ہے، جسے ادا کرنے کے بعد زائرین چڑیا گھر کے جنرل ایریا کا دورہ کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ چڑیا گھر میں سروس پرووائیڈر نے عوام کی سہولت کے لیے دو علیحدہ کاونٹر بنائے ہیں: ایک انٹری ٹکٹ کے لیے اور دوسرا انکلوژر ٹکٹس کے لیے۔ جو لوگ صرف جنرل ایریا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، وہ 100 روپے کی فیس ادا کر کے داخل ہو سکتے ہیں۔ تاہم، اگر کوئی سیاح انکلوژر دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ اضافی ٹکٹ خرید سکتے ہیں، اور یہ خریداری کسی پر لازم نہیں ہے۔چڑیا گھر میں انٹری فیس 100 روپے، سانپ گھر 200 روپے، ہولوگرام 300 روپے، اور وی آر ٹکٹ 100 روپے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام کو فوری طور پر 042-36314682 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور اگر سروس پرووائیڈر اوورچارجنگ یا زبردستی انکلوژر ٹکٹ فروخت کرتا ہے تو کارروائی کی جائے گی۔
لاہور چڑیا گھر کی 300 روپے داخلہ فیس پر ترجمان کی وضاحت
5