1
کولمبو( سپورٹس ڈیسک) سارک سنوکر چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے ہم وطن محمد نسیم اختر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں محمد آصف نے 3-5 کے اسکور کے ساتھ محمد نسیم اختر کو شکست دی اور فائنل میں پہنچنے کی اپنی کوشش کامیاب بنائی۔محمد نسیم اختر نے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کھلاڑی کمال چالہ کو 2-4 سے شکست دے کر اس مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔فائنل میں جمعے کو محمد آصف کا مقابلہ سری لنکا کے طحہ ارشاد سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں نیپالی کھلاڑی انکت مان کو 3-5 سے شکست دی۔