اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے پر ادائیگیوں کا بوجھ نہیں ہے اور یورپ کے روٹس بحال ہو گئے ہیں، اس لیے پی آئی اے کی فروخت کے لیے دوبارہ مارکیٹ کا رخ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے نئے طیارے خریدنے پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہو گی۔ اس کے علاوہ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کے لیے تین طریقہ کار طے پا گئے ہیں: آٹ رائٹ سیل، جوائنٹ وینچر یا لانگ ٹرم لیز پر ہوٹل دیا جا سکتا ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
1