اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔محسن نقوی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی، ساتھ ہی ان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور خیبرپختونخوا خاص طور پر کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمان نے پاراچنار میں امدادی اشیا کے قافلوں کی آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کرم میں امن کے قیام کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے، اور بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا۔ انہوں نے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار قابل تعریف ہے۔
محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خیریت دریافت کی
1