کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے 19 جنوری تک شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو امریکا میں بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ٹک ٹاک نے وضاحت کی ہے کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں توسیع یا رعایت کا اعلان نہ کیا، تو ایپ 19 جنوری کو امریکا میں بند کر دی جائے گی۔امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کمپنی کو ہدایت دی ہے کہ وہ 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرے۔ بصورت دیگر، ایپلی کیشن کو امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔ٹک ٹاک نے اس فیصلے کے خلاف امریکی عدالتوں میں درخواست دائر کی تھی، لیکن نچلی عدالتوں سے ریلیف نہیں ملا۔ اب کمپنی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس کی سماعت جلد متوقع ہے۔
ٹک ٹاک نے 19 جنوری کو امریکا میں ایپ بند کرنے کا عندیہ دیدیا
1