غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 70 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہوگئے۔اسرائیل نے نئے سال کے ابتدائی 9 دنوں میں 490 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ غزہ میں اربکان پناہ گزین سکول پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے، جب کہ غزہ سٹی اور دیر البلاح میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 9 افراد جان سے گئے۔جنگ میں مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 46,000 سے تجاوز کر چکی ہے، اور اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے پر چھاپے کے دوران 15 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی سنگین اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے سردی میں مر رہے ہیں، ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں، اور توانائی کا نیٹ ورک بھی متاثر ہو چکا ہے۔
اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری، مزید 70 فلسطینی شہید، 104 شدید زخمی
1