کراچی( اباسین خبر)کراچی میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سے دیے گئے دھرنے اختتام پذیر ہوگئے ہیں، جس کے بعد شہر میں معمولات بحال ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا، جن میں نمائش چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کامران چورنگی، اور واٹر پمپ شامل تھے۔ٹریفک پولیس کے مطابق، دھرنوں کے خاتمے کے بعد ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے، اور نمائش چورنگی پر احتجاج ختم ہونے کے بعد سڑک پر ٹریفک دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ عباس ٹاون، ملیر، اور دیگر مقامات پر سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس نے مزید وضاحت دی کہ سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ جانے والا راستہ بھی کھلا ہے، اور شہر کی تمام بڑی اور چھوٹی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ شہریوں نے دھرنے کے خاتمے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے معمولات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔
کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے ختم، شہر کے معمولات بحال
4