لاہور( اباسین خبر)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تعداد لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سامنے آ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد عمران خان کے خلاف پنجاب میں کل 59 مقدمات درج ہوئے۔ ان میں سے 26 مقدمات میں عمران خان کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کو 18 مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، جبکہ 2 مقدمات میں انہیں بے گناہ قرار دیا جا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 59 مقدمات میں سے 21 مقدمات میں عمران خان ایف آئی آرز میں نامزد ہیں، جبکہ 38 مقدمات میں انہیں سپلیمنٹری بیان کے بعد نامزد کیا گیا۔ اس کے علاوہ، عمران خان کے خلاف 9 مقدمات میں تفتیش ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عمران خان کے خلاف درج 48 مقدمات میں نامکمل چالان جمع کرائے گئے، اور ایک مقدمے میں مکمل چالان جمع کروا دیا گیا ہے۔
عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی
7