10
لاہور( اباسین خبر)سال نو 2025 کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی وساطت سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 56 پیسے پٹرول اور 2 روپے 96 پیسے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جو حقائق کے برعکس ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حکومت کے پاس کوئی جائز میکانزم نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔