واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی معروف امریکی گاڑی ساز کمپنی فورڈ کا آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکانٹ حال ہی میں ہیک ہو گیا، جس کے بعد کمپنی کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ فورڈ موٹر کمپنی نے اعلان کیا کہ ان کا آفیشل اکانٹ کسی ہیکر کے ہاتھوں ہیک ہو گیا ہے۔ ہیکر نے اکانٹ پر کچھ پیغامات پوسٹ کیے جن میں اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا گیا اور فلسطین کی حمایت میں پیغامات شیئر کیے گئے، جن میں “فلسطین آزاد کرو” کا نعرہ بھی شامل تھا۔یہ پوسٹس فورڈ کی جانب سے فوری طور پر ہٹا دی گئیں، مگر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان پوسٹس کے اسکرین شاٹس لے لیے تھے اور ان تصاویر کو فورڈ کی دیگر پوسٹس کے ساتھ شیئر کر دیا تھا۔ اس واقعے نے فورڈ کے سوشل میڈیا اکانٹس کے سیکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ہیں اور کمپنی کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔
مشہور کار کمپنی کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، پوسٹ میں اسرائیل کے خلاف ’پیغام‘ لکھ دیا
10
پچھلی پوسٹ