نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ فلک بین آسمان پر ایک نیا ستارہ پیدا ہوتے دیکھ سکیں گے، اور یہ منظر چند دنوں میں واقع ہو سکتا ہے۔ یہ نیا ستارہ “ٹی کورونے بوریلی” (جسے بلیز اسٹار بھی کہا جاتا ہے) کے طور پر جانا جائے گا اور انتہائی روشن ہوگا، اتنا ہی روشن جتنا سپر جائنٹ نارتھ اسٹار، پولر اسٹار ہوتا ہے، تاہم یہ زیادہ عرصے تک چمکتا نہیں رہے گا۔یہ “بلیز اسٹار” صرف دو دنوں تک انسانی آنکھوں کے لیے واضح طور پر دکھائی دے گا، اس کے بعد اگلے 80 سال تک اس کو دوبارہ نہیں دیکھا جا سکے گا۔ ناسا کی اسسٹنٹ ریسرچر سائنٹسٹ ڈاکٹر ربیکا ہونسیل کے مطابق، ایسے نووے کے مظاہرے عام طور پر نایاب ہوتے ہیں، اور ان کا مشاہدہ انسانی زندگی میں اکثر نہیں ہوتا۔نووے یا نووا ایک فلکیاتی واقعہ ہوتا ہے جس میں کسی ستارے کی چمک میں فوری اور شدید اضافہ ہوتا ہے، اور سائنس دان اس کو نئے ستارے کی پیدائش کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر ربیکا نے کہا کہ “ٹی کورونے بوریلی” کا یہ واقعہ 2105 تک دوبارہ نظر نہیں آئے گا، اور فلک بین کے لیے یہ ایک زندگی میں ایک بار کا تجربہ ہوگا۔
فلک بین آسمان پر ستارہ بنتا دیکھ سکیں گے!
9
پچھلی پوسٹ