لندن ( ہیلتھ ڈیسک)چینی انسانی جسم کے لیے توانائی کا اہم ذریعہ ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال صحت کے مختلف مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ زیادہ میٹھا کھانے سے موٹاپا، ذیابیطس، دانتوں کی خرابی اور دل کی بیماریوں جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، اس لیے یہ ضروری ہے کہ روزانہ خوراک میں چینی کی مقدار کو متوازن رکھا جائے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) نے روزانہ شوگر کی مقدار کے لیے رہنمائی فراہم کی ہے۔ خواتین اور بچوں کے لیے 25 گرام (6 چائے کے چمچ) اور مردوں کے لیے 36 گرام (9 چائے کے چمچ) تک چینی کا استعمال تجویز کیا گیا ہے۔یہ مقدار قدرتی چینی جیسے پھلوں، سبزیوں اور دودھ کی مصنوعات میں موجود چینی کو شامل نہیں کرتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل مدتی صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے چینی کا استعمال مناسب حد تک رکھا جانا چاہیے، کیونکہ اس کا زیادہ استعمال زندگی کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔
ہمیں روزانہ کتنی چینی استعمال کرنی چاہیے؟
6