نیو یارک ( ہیلتھ ڈیسک)سائنسدانوں کی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سافٹ ڈرنک کا صرف ایک گلاس آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف مشی گن کی اس تحقیق میں مختلف غذاں کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ کچھ پراسیسڈ فوڈز زندگی کے دورانیے کو کم کر سکتے ہیں۔محققین کے مطابق، الٹرا پروسیسڈ غذائیں جیسے کہ مصنوعی رنگ، ذائقے، پریزرویٹیوز اور ایملسیفائر جیسے اجزا شامل ہوتی ہیں، اور ان کا زیادہ استعمال صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کچھ پسندیدہ فاسٹ فوڈز جیسے ہاٹ ڈاگ، سینڈوچز، انڈے، پنیر، اور برگر زندگی سے وقت کم کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر، ہاٹ ڈاگ آپ کی زندگی سے 36 منٹ کم کر سکتا ہے، اور اگر اس کے ساتھ سافٹ ڈرنک پی جائے تو یہ مزید 12 منٹ کم ہو جاتا ہے۔دوسری طرف، کچھ قدرتی غذائیں جیسے مچھلی کی مخصوص اقسام آپ کی زندگی کو لمبا بھی کر سکتی ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ مچھلی کے کھانے سے آپ کی زندگی 28 منٹ تک بڑھ سکتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے ہمیں الٹرا پروسیسڈ غذاں سے بچنا چاہیے اور قدرتی غذاں کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنا سکیں۔
کولڈرنک کا 1 گلاس 12 منٹ زندگی کم کرنے کا سبب
6
پچھلی پوسٹ