لاہور( شو بز ڈیسک)ایک 28 سالہ جاپانی فحش اداکارہ کائے اساکرا کو لاہور کی کشش پاکستان کھینچ لائی۔کائے اساکرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لاہور کی سیر کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں انھیں سیاہ برقعے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے لاہور کی اندرونی گلیوں اور تاریخی مقامات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔تصاویر میں کائے اساکرا لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرتے ہوئے بھی دکھائی دیں۔ انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ، مسجد وزیر خان کا دورہ کیا اور اس موقع پر تصاویر بنوائیں۔کائے اساکرا کی لاہور آمد یاترا کا مقصد تو معلوم نہیں ہوسکا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے لاہور میں ان کی سیر کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشرقی اقدار کا پاس کرتے ہوئے اسی کے مطابق خود کو ڈھالا ہوا ہے۔واضح رہے کہ کائے اساکرا ایک 28 سالہ جاپانی فحش اداکارہ ہیں، وہ سوشل میڈیا انفلونسر بھی ہیں، اور ان کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز ہیں۔
فحش فلموں کی اداکارہ لاہور پہنچ گئیں
6