کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کی بچپن کی آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔سجاد علی کا کامیاب موسیقی کا سفر ان کی بچپن سے کی جانے والی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کم عمری سے موسیقی کی تربیت حاصل کی، جس کی جھلک ان کے گانوں کی دلکش دھنوں اور گائیکی میں نظر آتی ہے۔ حال ہی میں سجاد علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پرانی آڈیو کلپ شیئر کی، جس میں وہ بچپن میں کلاسیک گیت “یاد پییا کی آئے” گاتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں، اس کے ساتھ ان کی بچپن کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔کم عمری میں ان کی آواز اور گائیکی میں پختگی نے سجاد علی کے مداحوں کو حیران کن طور پر متاثر کیا، اور وہ کمنٹس میں انہیں خوب سراہا رہے ہیں۔سجاد علی ہمیشہ اپنی محنت اور لگن کو اپنی کامیابی کا راز قرار دیتے ہیں، اور ان کا یہ سفر نئی نسل کے گلوکاروں کے لیے ایک مثال ہے۔یاد رہے کہ سجاد علی اپنی سریلی آواز اور منفرد موسیقی کی بدولت پاکستان سمیت عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں۔ موسیقی کے گھرانے سے تعلق رکھنے والے سجاد علی نے 90 کی دہائی سے اپنی گائیکی کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے۔ ان کے مقبول گانوں میں “بابیا”، “لاڑی اڈا”، “راوی” اور “چل رہن دے” شامل ہیں، جو آج بھی موسیقی کے شائقین میں مقبول ہیں۔
سجاد علی کی بچپن کی آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل
6