لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ آج کل خواتین کی جانب سے میک اپ سرجریز کرانے کی وجہ سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے، یہ خوبصورتی بڑھانے یا بڑھاپا چھپانے کا ایک طریقہ بن چکا ہے۔اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فٹنس، خوبصورتی اور دیگر مسائل پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ خوبصورتی بڑھانے یا بڑھاپے کو چھپانے کے لیے میک اپ سرجریز کرانا صرف ایک شوق کا معاملہ ہے، اور یہ وہ لوگ ہی کرتے ہیں جنہیں اس کا شوق ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کے چہرے پر جھریاں یا لائنیں آ رہی ہیں تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ ایک قدرتی عمل ہے جسے قبول کیا جانا چاہیے۔نیلم منیر نے یہ بھی کہا کہ آج کل ایسا ہو چکا ہے کہ ہر کسی نے اپنے چہرے پر اتنا کام کروایا ہے کہ لوگ سب ایک جیسے نظر آنے لگے ہیں۔
میک اپ اور سرجری سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے: نیلم منیر
12