لاس اینجلس( شو بز ڈیسک)ہالی ووڈ کی مشہور فلم سٹار جوڑی انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان 8 سال کے طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے پا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ نے لاس اینجلس کی سپیریئر کورٹ میں طلاق کے تصفیے پر دستخط کر دیے ہیں، اور تصفیے کا معاہدہ خفیہ رکھا گیا ہے۔انجیلینا جولی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ طلاق کے تصفیے پر خوش ہیں، تاہم انہوں نے تصفیے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔دوسری جانب بریڈ پٹ کے نمائندے کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی، لیکن اختلافات کے باعث انجیلینا جولی نے 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے 2019 میں دونوں کو سنگل ڈیکلیئر کر دیا تھا۔ دونوں اداکار 6 بچوں کے والدین ہیں۔
انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سالہ طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے
9