ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اننیا پانڈے نے تعلقات میں فاصلوں کے بارے میں کہا ہے کہ فاصلہ دل کو اور قریب لے آتا ہے۔اداکارہ سے حالیہ انٹرویو میں لانگ ڈسٹنس ریلیشن شپ کے بارے میں ان کی رائے پوچھی گئی، تو ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار تھوڑی جگہ ہونا صحت مند ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 45 دن تک نہ ملنا کافی ہے، اور یہ زیادہ برا نہیں ہوتا، دو مہینے تک کا فاصلہ ٹھیک ہے، کیونکہ فاصلہ درحقیقت دل کو قریب لے آتا ہے۔اننیا پانڈے نے یہ بھی کہا کہ وقت کے ساتھ وہ ایک بہتر پارٹنر بن چکی ہیں، اور وقت کے ساتھ وہ اپنے آپ میں زیادہ پراعتماد ہو گئی ہیں، جس کا براہ راست اثر ان کے تعلقات پر پڑا ہے۔
تعلقات میں فاصلہ دل کو اور قریب لاتا ہے: اننیا پانڈے
11