1
پشاور( اباسین خبر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور، امتیاز علی نے مئی 2024 میں تعیناتی کے بعد اپنا استعفی دے دیا۔امتیاز علی نے اپنا استعفی رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو ارسال کر دیا، جس میں کہا گیا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ذمہ داری ادا کرنے سے قاصر ہیں۔استعفے کے خط میں مزید کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بننے سے قبل وہ بطور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کام کر رہے تھے اور اب وہ دوبارہ اپنے سابقہ عہدے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔