14
کراچی( کامرس ڈیسک)نئے سال کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر بھی مثبت رجحان دیکھنے کو آیا، اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 802 پوائنٹس کی حد تک پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔