کراچی ( اباسین خبر)وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پرامن دھرنوں کے خلاف نہیں ہے، تاہم دھرنوں کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، اور جب تکلیف پہنچے تو حکومت کی ذمے داری بنتی ہے کہ اس صورتحال کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اور اس کے نتیجے میں کچھ لوگ ناراض ہو سکتے ہیں۔ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کے دوران، سید مراد علی شاہ نے پارا چنار کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس معاملے پر سندھ حکومت نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے اور وہاں امداد بھیجی گئی ہے۔ وزیرِ اعلی نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے رات گئے تک دھرنے والوں سے مذاکرات کیے، اور انہیں کہا گیا کہ وہ ایک مخصوص جگہ پر دھرنا دیں، کیونکہ پارا چنار کے مسئلے کا حل وہاں ہی تلاش کرنا ضروری ہے۔
دھرنوں کیخلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں: مراد علی شاہ
7