پشاور ( اباسین خبر)سال 2024 کے دوران بی آر ٹی پشاور میں چوری کے 27 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور کے 9 تھانوں کی حدود میں یہ چوری کے واقعات پیش آئے۔رپورٹ کے مطابق، تھانہ خان رازق میں 5، ٹان اور مغربی میں 4، 4 کیسز، تھانہ شہید گلفت میں 4 اور حیات آباد کی حدود میں 3 چوری کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ چوری کی ان وارداتوں میں بی آر ٹی کے مسافر 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد رقم، ڈھائی تولہ سونا اور 18 موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چوری کرنے والی 8 خواتین سمیت 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اور ملزمان سے 3 لاکھ سے زائد رقم اور 17 موبائل فونز برآمد ہوئے۔
بی آر ٹی پشاور: سال 2024 میں چوری کے 27 واقعات، چور کیا کچھ لے اڑے؟
7