پشاور( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پشاور ہائیکورٹ نے 30 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے اسد قیصر کی درخواستوں کی سماعت کی۔اسد قیصر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ سابق سپیکر نے تین مقدمات میں راہداری ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں اور گیارہ مقدمات میں پہلے ہی راہداری ضمانت مل چکی ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ چونکہ مقدمات کی تعداد زیادہ ہے، اس لئے راہداری ضمانت میں مزید وقت دیا جائے تاکہ کیسز کی سماعت کی جا سکے۔عدالت نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسد قیصر کو 30 جنوری تک راہداری ضمانت دیتے ہوئے حکم دیا کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 30 جنوری تک راہداری ضمانت منظور
6