کراچی ( کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی میں شادی ہالز کے خلاف ٹیکس چوری کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ شہر میں سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے شادی ہالز ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) 1 کی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ساتھ میں موجود شادی ہالز پر چھاپہ مارا اور ایک سال کا ریکارڈ ضبط کیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت شادی ہالز کا ڈیٹا اور ود ہولڈنگ کا سٹیٹس چیک کیا گیا، جس میں شادی ہالز کو ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا۔ اس کے علاوہ، شادی ہالز صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر ٹیکس جمع کرنے میں غفلت برتنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے شادی ہالز کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا تھا۔ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیموں نے سینٹرل، ساتھ اور ایسٹ میں اچانک دورے بھی کیے۔
کراچی: ٹیکس چوری کرنے والے شادی ہالز کے خلاف کارروائیاں تیز
8