پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا حکومت نے جہیز فنڈز کے تحت مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں 4 ہزار سے زائد مستحق بچیوں کی شادیاں جہیز فنڈز کے تحت کرائی جائیں گی۔ یہ شادیاں ڈویژنل سطح پر اجتماعی تقریبات کے ذریعے کی جائیں گی، جنہیں صوبائی حکومت اپنے خرچے پر منعقد کرے گی۔ اس کے علاوہ، ہر بچی کو دو لاکھ روپے نقد بھی دیے جائیں گے۔اجلاس میں صوبے میں غیر فعال پناہ گاہوں کو فوری طور پر فعال کرنے اور معذور طلبہ کو وہیل چیئر فراہم کرنے کے فیصلے بھی کیے گئے۔
کے پی میں جہیز فنڈز کے تحت مستحق بچیوں کی شادیوں کا اجتماعی پروگرام کرانے کا فیصلہ
7