کراچی( اباسین خبر)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ پانی کے مسئلے پر سیاست کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ کچھ افراد نہیں چاہتے کہ پانی کا مسئلہ حل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ بلاول بھٹو کراچی میں پانی لائیں گے اور پیپلزپارٹی کی حکمرانی میں کراچی کے عوام کو پانی فراہم کیا جائے گا۔مرتضی وہاب نے بتایا کہ حب کی لائن پر کام تیز رفتار سے جاری ہے، اور وزیراعلی سندھ آج حب ڈیم کا معائنہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے اور وسائل کراچی کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان کبھی دوری نہیں ہو سکتی، گلے شکوے زندگی کا حصہ ہیں۔
بدقسمتی سے کچھ لوگ پانی کے مسئلے پر سیاست کررہے ہیں: مرتضیٰ وہاب
7