7
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری کاروباری دن کا آغاز مثبت رہا ہے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 970 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 229 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 700 پوائنٹس تک بھی پہنچا۔ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 258 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری طرف، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے۔ آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، جبکہ گزشتہ روز یہ 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔