لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرو کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 2025 میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں شرکت کریں گے اور اپنی بہترین پرفارمنس دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ارشد ندیم نے 2024 کو اپنے لیے اور پورے پاکستان کے لیے بہت اچھا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ 2025 میں اپنی بہترین تھرو کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کرتے ہیں تو وہ گولڈ میڈل جیت سکتے ہیں، اور کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی اپنے بہترین تھرو کے ذریعے ریکارڈز قائم کریں گے۔ ارشد ندیم نے اولمپکس 2028 میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے اور ورلڈ ریکارڈ بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔یہ بات یاد رہے کہ ارشد ندیم نے 2024 پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔
2025ء میں بڑے ایونٹس میں شرکت کروں گا، ارشد ندیم
7