ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور آئٹم گلوکارہ ملائیکہ اروڑا نے 2024 کو اپنے لیے ایک مشکل سال قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال میں بہت ساری چیزیں ایسی ہوئیں جنہیں وہ پوری طرح سمجھ نہیں پائیں۔51 سالہ ملائیکہ نے اس سال اپنے سوتیلے والد کو کھو دیا، اور اس کے ساتھ ہی ان کے دوست اور اداکار ارجن کپور سے بھی ان کا رشتہ ٹوٹا۔ ملائیکہ نے اس سال کو اپنی زندگی کا ایک چیلنجنگ دور قرار دیا، جس میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، مگر یہ وقت ان کے لیے خاصا مشکل رہا۔ سال کے اختتام پر، ملائیکہ نے یہ بتایا کہ یہ سال ان کے لیے جذباتی طور پر بہت چیلنجنگ رہا ہے۔
2024 مشکل، چیلنجز سے بھرا سیکھنے والا سال تھا، ملائیکہ اروڑا
5